Muhammad Ismail Jiskani

ٹیلنٹ شیئر کو دیئے گئے انٹرویوکے مطابق نائب صدر الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کونسل پاکستان کا کہنا تھا میرا نام محمد اسماعیل جسکانی سندھ کے ایک متوسط گھرانے سے ہے میں نے اپنی پرائمری تعلیم اپنے گاؤں کے ایک درخت کے نیچے حاصل کی سیکنڈری تعلیم گاؤں سے 5 کلومیٹر دور پیدل چل کر گورنمنٹ ہائی سکول قادر پور اور ایف ایس سی گورنمنٹ ڈگری کالج گھونگی حاصل کی جس کے بعد میں نے ایک سالہ فارمیسی اور آپینتھل مولوجی ٹیکنالوجی کورس سندھ میڈیکل فیکلٹی کراچی سے کیا جس کے بعد مجھے فیڈرل گورنمنٹ پولی کلینک ہسپتال اسلام آباد میں گورنمنٹ جاب مل گئی ۔ نائیٹ شفٹ میں اپنی ڈیوٹی اور دن کی روشنی میں پاکستان انسٹیوٹ آف آپتھل مولوجی الشفاء ٹرسٹ آئی اسپتال راولپنڈی سے شعبہ آپٹومیٹری میں 02 سالہ ڈپلومہ کیا۔ بعد میں نے BS Vision Sciences میں ڈگری بھی حاصل کی۔ 2010 میں نے اپنا نیا سفر جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کراچی شعبہ آپومیٹری اینڈ ریفر یکشن میں شروع کیا جو اب تک جاری ہے ۔ 2010 میں پیرامیڈیکل اسٹاف کی سیاست میں اپنی کمیونٹی کو حقوق دلوانے کے لئے پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن میں میمبرشپ لی اور عملی جدوجہد کا آغاز کیا ۔ 2011 میں ہم نے فیڈرل گورنمنٹ سے گریڈ 9 1 17 کا نیا سروس اسٹرکچر منظور کرایا۔ 2012 میں ہیلتھ پروفیشنل الانونس دلوانے کی تحریک چلائی جس سے فیڈرل ملازمین کو 100% HPA ملا۔ بعد ازاں اٹھارویں آئینی ترمیم کے بعد ہم لوگ صہ سندھ حکومت کے کنڑول میں چلے گئے تو میں اپنے سندھ کے پیرا میڈ کس کو حقوق دلوانے کا عزم کیا اور سندھ کے پیرامیڈیکل اسٹاف کو %20 HPA دلوانے میں کامیاب رہے ، کرونا جیسی خطرناک وائرس کے ساتھ جنگ لڑی جس میں ہمارے کئی ساتھی شھید ہو گئے ایک لمبی جدوجہد کے بعد حکومت سندھ سے 17 ہزار ماہانہ ہیلتھ رسک الائونس دلوایا ،سندھ کے صحرائی علاقے ضلع تھر پار مٹھی کے پیرا میڈکس کو 10ھزار سے 20 ہزار روپے ماھانہ ھارڈ ڈزرٹ ایریا الائونس دلوایا۔ ہزاروں دوران سروس فوت شدہ ملازمین کے یتیم بچوں کو لواحقین کوٹہ کے تحت مفت سرکاری نوکریاں دلوائیں ویکسینیٹرز کو 4 هزار ماہانہ پرفارمنس الائونس دلوایا۔ کنٹریکٹ پر کام کرنے والے گاوی دیمینٹرز کو ریگولر کرایا۔ گریڈ 1 تا 15 کے 26 ہزار سے زائد سپورٹنگ اسٹاف کا ٹائم سکیل منظور کرایا۔ انشاء اللہ بہت جلد سندھ کے پیرامیڈکس کو بھی صوبہ خیبر پختون خواہ کے برابر گریڈ 12 تا 20 کا سروس اسٹرکچر بطور تحفہ دینے جارہے ہیں ۔ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کونسل 2011 سے ہی ہماری تنظیم پاکستان . پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن اور دیگر ایسوسی ایشن اپنے پیرا میڈیکل بھائیوں کے حقوق کی خاطر کوشاں رہی ہیں۔ کونسل کے قیام کے لئے ملک گیر آگاهی مہم چلائی دوستوں سے رابطے کیلئے احتجاج رکارڈ کرائے اس کے ساتھ ساتھ نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے بھی اپنے احتجاج رکارڈ کرائے ، بیک ڈور ڈپلومیسی چلائی کونسل کی تشکیل کی قانون سازی کے لئے آئے روز وفاقی وزراء سمیت کئی سیاستدانوں کو قائل کیا اپنا کیس مدعا پیش کیا بلا آخر اللہ تعالی نے ہمیں کامیابی عطا کی اور سرخرو ہوئے اور ہماری الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کونسل کا قیام عمل میں آگیا ۔ وزیر اعظم پاکستان کی منظوری کے بعد کونسل ممبران کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا جس میں مجھے صوبہ سندھ کی جانب سے بطور ممبر نامزد کیا گیا ہے ۔ اللہ تعالی نے مجھےنائب صدر کا موقع دیاہے اور میں اپنی تمام تر توانائیاں اپنی پیرامیڈیکس کمیونی کے حقوق پر صرف کروں گا ملک گیر یکساں تعلیم و تعلیمی نصاب یکساں مراعات یکساں سروس سٹرکچر کرانے کی بھر پور کوشش کروں گا اپنی کمیونٹی کے لوگوں کی عزت اور وقار کو بلند کرواؤنگا پڑھا لکھا صحت کا هنر مند پاکستان بناؤں گا۔ ملک بھر میں کوالیفائیڈ ھنر مند ٹیکنیشنز اور ٹیکنالوجسٹ کے لئے پیلک اور پرائیویٹ سیکٹر میں لاکھوں جائز آسامیاں پیدا کرانے کی کوشش کروں گا عطائیت کے خاتمے کےلئے تمام لوگوں کی رجسٹریشن کروائیں گے الائیڈ ہیلتھ سائنس کے طلبہ کو کم از کم ایک بنیادی تنخواہ کے برابر وظیفہ دلوانے کی بھرپور کوشش کروں گا ۔ کونسل میں شامل تمام ٹیکنالوجیز کو برابری کی بنیاد پر حقوق دلاؤں گا۔ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کونسل کا مقصد تمام پیرامیڈیکل کیڈرز کے حقوق کا دفاع ، ان کو عزت دلانا اور عطائیت کا خاتمہ ممکن بنانا ہے۔ محمد اسماعیل جسکانی  
Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp